• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستھرا پنجاب کو ٹوکیو کلین اتھارٹی طرز پر استوار کرینگے، مریم نواز

لاہور/ٹوکیو(خصوصی نمائندہ/عرفان صدیقی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران سوسال سے کام کرنے والی بین الاقوامی جاپانی کمپنی کو پنجاب میں ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موریناگا انٹرنیشنل کمپنی کو نوزائیدہ بچوں کی خوراک سمیت دیگر بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار میں منصوبوں کی پیشکش بھی کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کو ٹوکیو کی ’کلین اتھارٹی ‘ طرز پر استوار کرینگے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیری مصنوعات میں عالمی شہرت یافتہ جاپانی کمپنی موریناگا ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ کیا اور ملک انڈسٹری کمپنی کے مختلف شعبے دیکھے۔
اہم خبریں سے مزید