• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری ساحلی شہر سکندریہ سے 2 ہزار سال پرانے شہر کے کھنڈرات دریافت

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مصری ساحلی شہر سکندریہ سے 2 ہزار سال پرانے شہر کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔

مصری حکام نے بتایا کہ انہوں نے سکندریہ کے ساحل سے 2 ہزار سال پرانے ایک شہر کے کھنڈرات دریافت کیے ہیں جو ممکنہ طور پر قدیم کینوپس شہر کے باقیات ہوسکتے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام نے سکندریہ کے ساحل سے دریافت ہونے والے باقیات کے حوالے سے بتایا کہ یہ باقیات خلیج ابوقیرکے علاقے میں دیارفت ہوئے ہیں۔

حکام نے خیال ظاہر کیا ہے یہ کھنڈرات ممکنہ طورپر کینوپس شہر کے توسیع کا حصہ ہوسکتے ہیں جویونانی بطلیما خاندان کے دور میں اہم کاروباری مرکز تھا۔

تاریخی طور پر یونان کے بطلیما خاندان کا مصر پر دورِ حکمرانی 300 سال پر محیط ہے جبکہ اس خاندان نے روم پر تقریباً 600 سال حکومت کی۔

حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر بار بار آنے والے زلزلوں اور بڑھتی ہوئی سطح آب نے اس شہر کی بندرگاہ کو سمندر برد کردیا تھا۔

سیاحت اور نوادرات کے مصری وزیر شریف فتح نے بتایا کہ پانی کے نیچے کافی کچھ موجود ہے مگر ہم بہت محدود سامان ہی اوپر لاجاسکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید