• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی پاسداری کیلئے میثاقِ جمہوریت کرنا ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی مشاورت، الخدمت کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی تیاریوں کا جائزہ اور مشاورتی اجلاس اور دیگر کارکنان، میڈیا نمانئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران سے پاکستان متاثرہ ممالک میں سرِفہرست 152 ویں نمبر پر ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے، آئین کی پاسداری کے لیے قومی سیاسی جمہوری قیادت کو صدقِ دِل سے میثاقِ جمہوریت پاکستان کرنا ہوگا۔ ہائبرڈ نظام آئین اور عدلیہ کو پامال تو کرہی رہا ہے، سب سے بڑا المیہ عوام میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور سنسنی رجحانات کے ساتھ بےاعتمادی ہے۔
لاہور سے مزید