• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ پرفول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے،محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ کی آمد سے قبل تمام سکیورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹرنل سکیورٹی ونگ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کو حفاظتی انتظامات کیلئے ہدایات جاری کیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبی ؐپر تمام تر حفاظتی انتظامات محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کی طرز پر فول پروف بنائے جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عیدِ میلاد کے تمام جلوس، محافل اور عوامی اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور تمام مساجد، عبادت گاہوں اور مزارات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ بڑے اجتماعات کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کیے جائیں اور حفاظتی انتظامات کیلئے رجسٹرڈ رضاکاروں کو بھی متحرک کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کی تلاشی کیلئے لیڈی پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
لاہور سے مزید