• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں حالیہ بےتحاشا اضافہ قابل مذمت،پی ایم اے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ، خود ساختہ اور بے تحاشا اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے بعد، ادویہ ساز کمپنیاں مبینہ طور پر اپنی صوابدید پر قیمتیں مقرر کر رہی ہیں اوریہ قیمتیں ماہانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں جس کا عوام پر ناقابل برداشت بوجھ پڑ رہا ہے۔ پی ایم اے کو متعدد عام ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ادویات کی قیمتیں اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوگئی ہیں۔ یہ ادویات زندگی کی ضرورت ہیں، پرتعیش اشیاء نہیں جنہیں نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ان کی ضروری ادویات کی مہنگی قیمت کی وجہ سے زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔
لاہور سے مزید