• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس و صوفی مشاعرہ آج ہوگا

لاہور (میگزین رپورٹ )میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی ،محکمہ اوقاف و مذہبی اموراور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارحضرت داتا گنج بخش کی تصنیف لطیف"کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات"کے سلسلے میں قومی کانفرنس و صوفی مشاعرہ آج بروز ہفتہ صبح 11:00بجے ہوگا۔جس کی صدارت چوہدری شافع حسین ، وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب کریں گے۔مہمان خصوصی بلال یسین (صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ )اور عزیز احمد اعوان ہوں گے۔زیر سرپرستی جناب ڈاکٹر طاہررضا بخاری، سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ہوگا۔مہمان اعزاز میں نبیل جاوید ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،جناب مسعود مختار ، سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن، طاہر رضا ہمدانی ، سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شامل ہوں گے۔کلیدی خطبہ افتخار عارف دیں گے۔جبکہ میزبانی کے فرائض واصف ناگی ادا کریں گے۔
لاہور سے مزید