• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چور اورسہولت کار کسی رعایت کےمستحق نہیں،چیف ایگزیکٹولیسکو

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ ʼʼبجلی چور اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ادارہ بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھے گا۔ʼʼاس دوران باٹاپور سب ڈویژن، شالامار ڈویژن میں بجلی چوری میں ملوث اہلکار اشتیاق احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ باٹاپور سب ڈویژن کے علاقے میں ایک ٹیوب ویل کو 40 ایمپئر فی فیز براہِ راست چلایا جا رہا تھا اسی طرح گاؤں دُر والا میں نصب 200کے وی اے ٹرانسفارمر ہٹا دیا گیا جہاں صرف 6 سے 7 کنکشن میٹرڈ تھے جبکہ باقی تمام کنکشن براہِ راست بجلی استعمال کر رہے تھے۔ مزید براں باٹاپور سب ڈویژن میں قائم ایک آئس فیکٹری میں دو فیز براہِ راست 80 ایمپئر فی فیز چلتے ہوئے پائے گئے، اسی طرح ایک اینٹوں کا بھٹہ بھی براہِ راست بجلی چلاتے ہوئے پکڑا گیا، جس کی سپلائی بھی کاٹ دی گئی۔
لاہور سے مزید