• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایم سی میں علاج وتشخیص عالمی معیار کی طرف گامزن،پرنسپل جنرل ہسپتال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ مریضوں کو معیاری اور مؤثر علاج کی فراہمی کے لیے نوجوان ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے شروع کیے گئے گرینڈ کلینیکل لیکچرز شعبہ صحت میں مثبت اور انقلابی تبدیلیوں کی بنیاد ہیں۔انہوں نے اے ایم سی میں منعقدہ خصوصی تعلیمی سیمینار بعنوان کلینکل ایکیومن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ اور تشخیصی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر سابق پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کی عملی تربیت اور کلینیکل ایکسپوژر پاکستان کے صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ سیمینار کے آخر میں پروفیسر فاروق افضل نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ ممتاز سرجن اور استادِ طب پروفیسر عبدالمجید چوہدری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
لاہور سے مزید