• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیورزعوام کوباکمال خدمات فراہم کررہے ہیں،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کی رحیم یار خان میں ریسکیورز نے شہریوں کی جان بچانے کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں،مون سون کے دوران ریسکیورز عوام کو باکمال خدمات فراہم کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ریسکیو افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے پراونشل مانیٹرنگ سیل میں صوبہ بھر کے ضلعی افسران سے بھی ویڈیو لنک کے زریعے بات چیت کی۔اجلاس کے دوران رحیم یار خان میں گزشتہ روز حادثہ میں شہید ہونے والے ریسکیورز کیلئے دعا مغفرت کی گئی اور زخمیوں کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی گئی۔
لاہور سے مزید