• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ، بالجبر، نقب زنی اور چوری کی 65 وارداتیں

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 65 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،ایک رکشہ اور 22 موٹر سائیکل اور 34 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، دو موٹر سائیکل اور 7 موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے جبکہ 15 موٹر سائیکل جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ،جڑواں شہروں میں 15 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ،تھانہ چونترہ کے علاقے سہالہ میں عدنان سے اسلحہ کی نوک پر 85 ہزار روپے اور 5 تولے سونے کے زیورات چھین لئے گئے ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں فرحان شہزاد سے ایک لاکھ 61 ہزار ،زین کیانی سے دو لاکھ نقدی اور موبائل فون ،تھانہ سول لائن محمد فیصل سے 80 ہزار روپے اور تین لاکھ 55 ہزار روپے کے زیورات ،تھانہ ریس کورس انیسہ احمد تین لاکھ زیورات اور نقدی ، تھانہ صدر بیرونی آصف شہزاد 10 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان ،واہ کینٹ یوفون ٹاور تین لاکھ مالیتی 12 عدد سیل ،ٹیکسلا۔ شاید علی موٹر سائیکل ، تین موبائل فونز اور نقدی عمر فاروق موٹر سائیکل اور نقدی ، ریس کورس خالدی پرویز دولاکھ نقدی و زیورات کینٹ موبائل فون اور نقدی ، صفدر رضا ایک لاکھ روپے ، شہباز دھمیال 7 موبائل فونز اور نقدی ،تھانہ صادق آباد سلیم خان رکشہ چوری کر لیا گیا ،وفاقی دارالحکومت میں کار چوری کا مقدمہ تھانہ ہمک، موٹر سائیکل موبائل فون نقدی چھیننے کے مقدمات تھانہ ہمک اور تھانہ سبزی منڈی میں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ آبپارہ ، کورال اور تھانہ نیلور میں درج کروائے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید