راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی کے مختلف پٹوار سرکلوں میں شہریوں کو فرد کے حصول کا سامنا ہے۔ کھنہ کاک‘ کھنہ ڈاک‘ گنگال‘ ڈھوک صفو اور ملحقہ علاقوں کے پٹوار خانوں میں شہریوں نے فرد نہ ملنے کی شکایات کی ہیں۔شہریوں کے مطابق محکمہ مال نے ایک تحصیلدار کو عارضی بنیادوں پر تعینات کیا ہوا۔جبکہ پٹوار خانوں میں شہری منشیوں کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں۔احتجاج کے باوجود سنوائی نہیں ہورہی ہے۔شہریوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں کھلی کچہری لگاکر عوام کی شکایات سنیں اور موقع پر انقالات کےفرد کا اجرا کرائیں۔