• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،نقب زن سمیت 12 سماج دشمن عناصر گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے ایک نقب زن سمیت 12 سماج دشمن عناصر گرفتار کر لیے ہیں ، تھانہ بنی پولیس پتی بنانے والی کمپنی کے ڈسٹریبیوشن آفس سے رقم چرانے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور کٹر برآمد۔ تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چائے(پتی) بنانے والی کمپنی کے ڈسٹریبیوشن آفس سے رقم چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور کٹر برآمد ہوا، زیر حراست شخص دفتر میں 3/2 بار نوکری کی غرض سے آیا تھا، زیر حراست شخص کٹر کے ذریعے کھڑکی کاٹ کر دفتر داخل ہوا اور رقم چرا لی تھی،تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، گوجر خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ راولپنڈی پولیس نے 07 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، رتہ امرال، چکلالہ اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیگی۔
اسلام آباد سے مزید