اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث دو رکنی منظم گروہ اور آٹھ اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے ہیں، تھانہ شالیمار پولیس نے گرفتار ملز مان کے قبضہ سے لا کھوں روپے ما لیت کے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور نقدی بر آمد کرلی، مزید تفتیش ملزمان کی شناخت ارسلان اور فیصل مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے، تھانہ کر اچی کمپنی، تھا نہ گو لڑ ہ، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کورال اور تھا نہ ہمک پولیس ٹیموں نے13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1106 گرام ہیروئن، 2988گر ام آئس اور مختلف بور کے چھ پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ، اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کی گرفتاری مہم آٹھ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔