• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ کے نواحی گاؤں سود شریف میں بارشوں سے وسیع تباہی

راولپنڈی (جنگ نیوز) اڈیالہ کے نواحی گاؤں سود شریف میں حالیہ بارشوں سے وسیع تباہی ہوئی۔ گاؤں کی مین پلی سیلاب کی نذر ہو گئی جس سے ملازمت پیشہ افراد کیلئے ڈیوٹیوں پر پہنچنا محال ہو گیا۔ بجلی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ پینے کا پانی کھارا ہے جس کے باعث پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب‘ کمشنرو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی کہ گاؤں کی پلی کو ٹھیک کروا کے دیگر مسائل بھی حل کروائے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید