• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلانا بند کرے،شیعہ علماء کونسل پاکستان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان کہا ہے کہ مون سون سے ملک بھر میں دو ماہ کے اندر خطرناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، کئی علاقوں میں درد ناک مناظر دیکھے گئے، آخر اس ابتر حالات کا ذمہ دار کون ہے، حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلانا بند کرے، غریب اور مجبور لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ روکا جائے، کراچی سمیت ملک بھر میں سینکڑوں جانیں چلی گئی ہیں کون جوابدہ اور ذمہ دار ہے، ہمارے ساتھ جو کرنا ہے کرو ہمیں قیامت پر بھروسہ ہے لیکن حکومت کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران قیامت کے دن کیا جواب دیں گے، کے الیکٹرک کی کارکردگی صفر ہے، شب و روز کراچی اندھرے میں رہا، اسے کنٹریکٹ دینے والے زیر سوال ہیں، این ڈی ایم اور صوبائی اداروں سے پورے ملک کی عوام سخت نالاں ہے، ان اداروں نے بونیر، سوات، صوابی، اسلام آباد اور چکوال سمیت دیگر علاقوں میں کلاؤڈز برسٹ بارے عوام کو بروقت نہیں بتایا، کے پی کے میں نااہلی اور غفلت کی بدولت ایک ایک خاندان سے درجنوں افراد جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چلاس، گلگت، سکردو، کراچی اور آج غذر میں بھی شدید سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، پیشگی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ قبل از وقت احتیاطی تدابیر اور اقدامات اٹھانا بھی متعلقہ اداروں کی ڈیوٹی ہے۔
اسلام آباد سے مزید