• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند روز قبل چوری ہونیوالا کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ سونا برآمد

اسلام آباد:(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے تھانہ سہالہ کے علاقے سے چند روز قبل چوری ہونے والے ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ واقعہ کی سنگینی کے پیشِ نظر آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ان ٹیموں نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور مخبر ذرائع کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ سونا مکمل طور پر برآمد کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی تھی اور قیمتی زیورات فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ دورانِ تفتیش دیگر وارداتوں میں بھی ان کی شمولیت کے حوالے سے انکشافات سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد سے مزید