اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نجی سکول کے طالب علم اور وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کےپریس سیکرٹری عبدالرشید شاکر کے صاحبزادے زید بن شاکر نے CAIE O Level 2025 کے امتحانات میں 09 A*s اور 01 A حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے ا س کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی اور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ طلبہ اوراساتذہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔