• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگل برانچ کا پراسیکیوٹنگ انسپکٹر بھی کالعدم تنظیم کا سہولت کار نکلا پروفیسر عثمان کی نشاندہی پر گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لیگل برانچ کا پراسیکیوٹنگ انسپکٹر بھی کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کا سہولت کار نکلا ۔گرفتار ساتھی پروفیسرعثمان قاضی کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نےدھر لیا ۔ میر خان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ابتدائی تفتیش میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ۔ پانچ دیگر دہشت گردوں کو بھی کر لیا گیا ہے۔ گرفتار پراسیکیوٹنگ انسپکٹر کو آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ مزید اہم گرفتاریوں کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 11اور 13اگست کو خود کش بمبار اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے کے سہولت کار ٗ بیوٹمز یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی اور اسکے بھائی سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش عثمان قاضی نےاپنےایک قریبی ساتھی کی نشاندہی کی جو کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی سہولت کار ی میں ملوث تھا ۔

ملک بھر سے سے مزید