• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن ڈاکٹر اکمل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر محمد اکمل کی چیئرمین سائنس فائونڈیشن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، چیئرمین پی ایس ایف کی تقرری ایم پی ون سکیل میں تین سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سیکرٹری (آرگنائزیشن )نسیم احمد خان کے دستخطوں سےڈاکٹر محمد اکمل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، چیئرمین سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر محمد اکمل نے جمعہ کی سہ پہر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، دفتر آمد پر افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے ۔

ملک بھر سے سے مزید