• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں پہاڑ کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، دو افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی میں پہاڑ کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،دو افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ صوابی ٹاؤن کے قریب پہاڑ کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 48 سالہ امجد ولد امیر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق متوفی سکھن کا رہائشی تھا ۔ جیکسن کے علاقے کیماڑی نمبر کے قریب سے 53 سالہ علی شاہ ولد یوسف شاہ کی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کیا گیا۔ متوفی کی وجہ موت فوری سامنے نہیں آسکی تاہم موت ظاہری طور پر طبعی معلوم ہوتی ہے ۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی کازوے ندی کے قریب فٹ پاتھ سے70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسےسرد خانے منتقل کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید