اسلام آباد (صالح ظافر) اسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ کو روسی پرچم کے رنگوں سے روشن کر دیا گیا ہے۔ روسی سفارت خانے نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 22 اگست کو روس اپنا قومی پرچم کا دن مناتا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے، اسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ کو روسی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے۔ بیان کے ساتھ پاکستان مونومنٹ کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جو روسی پرچم کے رنگوں میں رنگا ہوا تھا۔ روسی سفارت خانے کا بیان میں کہنا ہے کہ آج ہم روس کی سرکاری ریاستی علامت کا احترام کرتے ہیں جو ملک کی خودمختاری، آزادی، اور کئی نسلوں سے اس کی متنوع آبادی کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے۔