اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی تردیدکر دی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی اے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، پی ٹی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اوور چارجنگ کے حوالے سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پی ٹی اے کی مقررہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق باضابطہ طور پر منظور شدہ ہیں، ان تمام منظوریوں کے مستند ریکارڈز آڈٹ حکام کے ساتھ تصدیق کے لیے شیئر کیے گئے ہیں۔