• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل و انٹرنیٹ سروسز بہتری کیلئے BTS کی تعداد 57800 تک پہنچ چکی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز میں بہتری کیلئے بی ٹی ایس کی تعداد 57800تک پہنچ چکی ہے ، لائسنس شرائط کے تحت سیلولر آپریٹرز ہر سال 445بیس ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایس ) لگانے کے پابند ہیں،USFنے3 برسوں میں6,589کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی، 1,258بی ٹی ایس سائٹس قائم کیں ،دیہی علاقوں میں کنیکٹیویٹی کو اب بھی مسائل کا سامنا ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کی طرف سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کو یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف ) کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مالی سال 2024-25 میں یو ایس ایف نے 28.34 ارب روپے کے 17 منصوبے مکمل کئے ، گزشتہ تین برسوں میں یو ایس ایف نے 6,589 کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی، 1,258 بی ٹی ایس سائٹس قائم کیں، سکولوں، صحت کے مراکز اور دیہی کمیونٹیز میں براڈبینڈ کی سہولت پہنچائی، پی ٹی اے کے مطابق دیہی علاقوں میں کنیکٹیویٹی کو اب بھی مسائل کا سامنا ہے، جن میں زیادہ لاگت، بجلی کی بندش، بیک ہال کی کمی اور کم آبادی والے علاقوں میں کاروباری عدم دلچسپی شامل ہیں تاہم حکام نے یقین دلایا کہ حکومت ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات، انفراسٹرکچر کی توسیع اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پرعزم ہے۔ 
ملک بھر سے سے مزید