• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی اور بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے ساتھ ایم او یوپر دستخط کئے ہیں ، مہمان خصوصی نادر گبول نے سندھ حکومت کی لیاری کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک عمل اساتذہ کی ترقی، طلباء کی ترسیل، اور تحقیقی تبادلے کے نئے راستے کھولے گا۔ انہوں نے کراچی کو کاروباری سرگرمیوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے اس شراکت داری کو نوجوانوں کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ فروغ کے لیے عملی موقع بتایا ۔ دستخطی تقریب جمعہ کو ہوئی ، مہمان خصوصی سندھ حکومت کے ترجمان نادر نبیل گبول تھے،کامسٹس یونیورسٹی کی قیادت ریکٹر ڈاکٹر ساجد قمر نے کی، ان کے ہمراہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر شمس القمر، خزانچی محمد اعظم اور جنرل منیجر نوید اے خان تھے جبکہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاریکی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کے علاوہ رجسٹرار ڈاکٹر رضا حیدر ندیم اور چیئرمین سی ایس اینڈ آئی ٹی ڈاکٹر مظہر علی بھی موجود تھے جنہوں نے تقریب کی فوکل پرسن کے طور پر کام کیا۔
ملک بھر سے سے مزید