• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی امیگریشن کے 87 اہلکاروں کے فوری تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے کراچی ایئرپورٹ امیگریشن پر تعینات اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات دے دیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر جاوید کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 87 اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ تبادلہ شدہ اہلکاروں میں شفٹ انچارجز انسپیکٹرز، گروپ انچارجز سب انسپیکٹرز اور دیگر عملہ جس میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ڈیپارچر پر تعینات بیشتر اہلکاروں کو آرائیول ٹرانسفر کر دیا گیا ہے اور جب کہ آرائیول کے بیشتر عملے کے ڈیپارچر پر تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ تبادلے حالیہ دنوں میں دو واقعات پیش آنے میں جس میں ایک جوڑے کو غیر قانونی جانے دیا گیا جبکہ ایک قاتل ڈیپارچر سے فرار ہو گیا۔
ملک بھر سے سے مزید