• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفات کا سامنا، خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کی جگہ ایک نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس اس وقت صرف ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا ہے ، قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں ہیلی کاپٹرز کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے ایک دوسرا ہیلی کاپٹر خریدا جائیگا۔ 15اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید