حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حیدرآباد ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کے سائٹ ایریا حیدرآباد سے بارش کے پانی کو نکالنے کے فوری انتظامات کیا جائے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے سائٹ ایریا کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں جس سے صنعتکاروں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، سینئر وائس چیئرمین جہانگیر برکت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ نے حیدرآباد ضلعی انتظامیہ اور میئر حیدرآباد اور ایم ڈی سائٹ سے پر زور اپیل کی کہ وہ سائٹ ایریا میں جمع بارش کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں کو گزرنے کے قابل بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی آمدورفت بحال ہو سکے۔