خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں مضرِ صحت روٹی کھانے سے بچی انتقال کر گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان کے مطابق مضرِ صحت روٹی کھانے سے 16 بچوں کی حالت خراب ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 2 بچوں کو تشویش ناک حالت کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ بچوں میں ہمسائے کے بچے بھی شامل ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق کیڑے مار دوائی غلطی سے آٹے میں مل گئی تھی۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ گھر کی خواتین نے کیڑے مار دوائی کو سوڈا سمجھ کر آٹے میں ملایا تھا۔