• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی قصر ناز کے 150 سال پرانے درخت کی بحالی کی ہدایت

قصرِ ناز کراچی میں تیز ہوا کے باعث 150 سالہ درخت گر گیا—
قصرِ ناز کراچی میں تیز ہوا کے باعث 150 سالہ درخت گر گیا—

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قصرِ ناز میں 150 سالہ بانیان درخت کی بحالی کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری جنگلات کو درخت کی بحالی کی ہدایات جاری کر دیں۔ چیف کنزرویٹر جاوید مہر اپنی ٹیم کے ساتھ 150 سال پرانے درخت کو بحال کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید بارش و تیز ہوا کے باعث یہ تاریخی درخت گر گیا تھا، پرانے درخت ثقافتی ورثہ اور اجداد کی نشانی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پرانے درخت ثقافتی ورثے اور ماحول کی حفاظت کی علامت ہیں، کلائمیٹ چینج کے دور میں ہر پودا اہم ہے، بانیان درخت کو ٹری آف لائف بھی کہا جاتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قدیم درخت کو ماحول کی بہتری کے لیے بحال کر رہی ہے، محکمۂ جنگلات نے 2021ء میں بارش کے باعث گرنے والے ایک قدیم درخت کو بحال کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید