وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال 3 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
وزارتِ تجارت کے اعلامیے کے مطابق جام کمال تہران میں پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی وزیرِ تجارت پاک ایران جوائنٹ بزنس فورم کے شریک صدر بھی ہیں، ان کی ایرانی وزراء اور سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
ان کے دورے کا مقصد پاک ایران تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینا ہے۔
جام کمال کا دورہ پاک ایران اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش ہے۔