سندھ کے شہر خیرپور میں کار کھائی میں گر گئی۔
خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر کار کھائی میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
چاروں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔