• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی متاثرینِ سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم

 
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا ہے۔

پاکستان میں موجود سعودی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان کی قصور، جلالپور، علی پور، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر میں تقسیم کی گئی۔ 

ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکیجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکیجز مختص کیے ہیں۔ 

شیلٹر کٹس میں خیمہ، سولر پینل، لائٹس، کمبل، چٹائیاں، کچن سیٹ، کولر اور صابن شامل ہیں، 95 کلو پر مشتمل فوڈ پیکیج میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانے کا تیل شامل ہے۔

امدادی سامان این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام پاکستانی عوام کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی مستقل وابستگی کا عکاس ہے، کنگ سلمان ریلیف سینٹر کئی سالوں سے پاکستان میں غذائی تحفظ، صحت، شیلٹر اور تعلیم کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید