• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی جیلوں کیلئے 5 ارب روپے مختص، 12 ہزار جدید کیمرے نصب ہونگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

محکمۂ داخلہ میں جیل خانہ جات اور  این آر سی پی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے، جس کے مطابق  پنجاب کی جیلوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد جدید کیمرے بھی نصب ہوں گے۔

ترجمان محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں 12 ہزار  71 جدید کیمرے نصب ہوں گے،ِ حکومت پنجاب نے سیف جیل منصوبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جیلوں میں 615 پینک بٹن، پبلک ایڈریس سسٹم، 328 باڈی کیم نصب ہوں گے۔

 پنجاب کی جیلوں میں 615 واکی ٹاکی سسٹم، 41 ایکس رے باڈی اسکینر نصب ہوں گے۔

جیلوں میں41 انڈر وہیکل سرویلنس سسٹم اور فیشل رکگنیشن سسٹم نصب ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید