لاہور(خبرنگار)آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)کے ذریعے پنجاب کے سرکاری کالجز میں درخواستوں کی وصولی جاری، پری میڈیکل اور پری انجئینرنگ میں داخلوں میں کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے۔سرکاری کالجز کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوںکیلئےتاحال 1لاکھ 36ہزار سے زائد درخواستیں موصول،سسٹم کے ذریعے پنجاب کے 750 سے زائد سرکاری کالجوں میں درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا رہی ہیں چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف کے مطابق اب تک ایف اے کیلئے سب سے زیادہ 50ہزار2سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔آئی سی ایس کیلئے 48ہزار 5سو سے زائد طلباء نے اپلائی کیا۔کمپیوٹر سائنس کیلئے 57 فیصد لڑکیوں جبکہ 43 فیصد لڑکوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔