• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کومسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا - اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی شرکت کی اور ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی بھی اجلاس میں شرکت ہوئی -صوبائی وزیر نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا- -کمشنر ڈی جی خان ڈویژن، کمشنر ساہیوال ڈویژن، کمشنر ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ضلع قصور، ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا-صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے-
لاہور سے مزید