• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12ربیع الاول کی شب مینار پاکستان پرمنعقدہوگی،تحریک منہاج القرآن

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر اقبال حسین باجوہ نے کہا ہے کہ 42ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ 15سو واں جشن میلاد مصطفی ﷺ شان و شوکت سے منایا جائے گا۔تاجر رہنماؤں، ڈاکٹرز انجینئرز، وکلاء، علمی، ادبی شخصیات کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
لاہور سے مزید