• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جدوجہدمعاشی ومعاشرتی انصاف کی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے سیّد مودودی میموریل لاہور اور مرکزِ جماعت منصورہ میں جماعتِ اسلامی کے یومِ تاسیس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعتِ اسلامی 26 اگست 1941ء میں قائم ہوئی 84 سال مسلسل اقامتِ دین، قرآن و سُنت کی روشنی میں اصلاحِ سماج کا دینی، نظریاتی، آئینی، جمہوری اور اعلائے کلمۃ اللہ کا سفر جاری رکھا ہے۔ مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ بانی امیرِ جماعت منتخب ہوئے اور قیادت کے اُسی معیار اخلاص اور جمہوری بنیادوں پر انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعتِ اسلامی کی پوری جدوجہد انسانی فلاح، عدل و انصاف پر مبنی نظام اور معاشی و معاشرتی انصاف کی جدوجہد ہے جماعتِ اسلامی نے معاشرے کے تمام طبقات مرد و خواتین، طلبہ و طالبات، نوجوانوں، مزدوروں کِسانوں، ڈاکٹرز، انجینئرز، زرعی ماہرین، بزنس کمیونٹی اور پاکستان کی محبِ وطن اقلیتوں کے کام کو منظم کیا ہے۔
لاہور سے مزید