• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد عمر، لعل محمد اور عبدالولی شامل ہیں۔ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے مجموعی طور پر 17لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے 4موبائل فونز ، حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، رجسٹرز اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید