پاکستان کے مقبول سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم عبیر گلال بالآخر عالمی سطح پر ریلیز کی نئی تاریخ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
آرتی ایس باگدی کی ہدایت کاری اور وویک بی اگروال کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 12 ستمبر 2025ء سے دنیا کے 75 ممالک میں ایک ہزار سے زائد اسکرینز کی زینت بنے گی۔
یہ فلم پہلے 29 اگست کو ریلیز ہونا تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارت میں اس کی نمائش روک دی گئی تھی، تاہم اب پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں یہ فلم ریلیز کی جائے گی۔
پروڈیوسرز پرامید ہیں کہ بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود عبیر گلال بین الاقوامی سطح پر بہترین بزنس کرے گی۔
پاکستان میں یہ فلم حسبِ اعلان 29 اگست کو ریلیز ہوگی جس کا مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔