پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی بھارتی فلم کو گرین سگنل مل گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد خان کی فلم ’عبیر گُلال‘ کو اب 29 اگست 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔
تاہم بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فلم کا نام تبدیل کرنے کے بعد ہی اسے ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ابتدائی طور پر فواد خان کی بھارتی فلم رواں سال 09 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن پاک بھارت گشیدگی کے سبب فلم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مذکورہ فلم کے ساتھ فواد خان 9 برس بعد بھارتی سینما میں انٹری دینے والے ہیں۔