• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئل لمیٹڈ کی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کی کروڈ آئل چوری پکڑی گئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) تھانہ دھمیال کے علاقہ میں پاکستان آئل لمیٹڈکی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کے کروڈ آئل کی چوری پکڑی گئی،کمپنی کی 10 انچ  آئل پائپ لائن پر ٹمپرنگ کرکے 25کروڑ48لاکھ  روپے  سے زیادہمالیت کاکروڈ آئل چوری کیاگیا ، شاہد احمد سینئر ایگز یکٹو ایڈمن پاکستان آئل لمیٹڈ کھوڑ کمپنی راولپنڈی نے درخواست دی کہ پٹرولنگ سپروائزر سید مدثر شاہ نے مجھے بذریعہ ٹیلی فون اطلاع دی ایک گھر میں رنیال گاؤں کے نزدیک آگ لگی ہوئی ہے اور کالا دھواں اٹھ رہا ہے جس پر میں ہمراہ سید مدثر شاہ اور دیگر پٹرولنگ سٹاف موقع پر آئے توموقع پر ایک عدد گاڑی ڈمپر نما جسکے اندر ٹینک بنا ہوا تھا جسکے اوپر بجری ڈالی ہوئی تھی جوکہ آگ کی لپیٹ میں تھا اسکے ساتھ ایک موٹرسائیکل کو آگ لگی ہوئی تھی مذکورہ مکان جائے وقوعہ کمپنی کے ROW سےتقریباً 750فٹ دور تھا کمپنی کے پائپ لائنوں پر پریشر رکو ا کر مشکوک جگہ کی کھدائی کرنے پر معلوم ہوا کہ کمپنی کے 10 انچ کی کروڈ آئیل پائپ لائن پر ٹمپرنگ کرکے کلمپ لگایا گیا تھا جو کہ اس سے ملحقہ پائپ کے ذریعہ زمین کے نیچے دبا کر گھر کے اندر تک لایا گیا تھا اس ٹمپرنگ کے ذریعے گھر کے اندر دو عدد واٹر ٹینک بنا کر کروڈ آئیل چوری کیا جا رہا تھا اور ٹینکر میں بھی بھرا جا رہا تھا اور گھر کے اندر بنے ٹینک سے کروڈ آئیل 8 لیٹر برآمد کیا گیا،مکان مذکورہ سے شناختی کارڈ بنام شرافت علی اور شناختی کارڈ بنام محمد بلال اس کے علاوہ ایک عدد پسٹل بمعہ میگزین 4 روند پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیے اسکے علاوہ اس واردات سہولت کار محمد واجد اسکے علاوہ جس مکان سے سرنگ لگی ہوئی تھی اس مکان کے مالک شیر خان اور اسکا بیٹا فضل ہیں اور کمپنی لاس رپورٹ کے مطابق 12ہزار821بیرل کروڈآئل جسکی مالیت تقریباً 25کروڑ48لاکھ 81ہزار 480 روپے ہے چوری کیا گیا ہے،پولیس نے 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملک بھر سے سے مزید