• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹنی اسپیئرز نے سیم اصغری سے شادی کی تکلیف دہ سچائی بیان کردی

بریٹنی اسپیئرز اپنے سابق شوہر سیم اصغری کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
بریٹنی اسپیئرز اپنے سابق شوہر سیم اصغری کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز، جنھیں پرنسس آف پاپ بھی کہا جاتا ہے، نے اپنے سابق شوہر سیم اصغری کے ساتھ شادی کے حوالے سے تکلیف دہ سچائی شیئر کی ہے۔

44 سالہ گلوکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں اپنی زندگی کے انتہائی مشکل مرحلے پر کھل کر گفتگو کی اور تسلیم کیا کہ انکی اپنے سے 13 برس چھوٹے ایرانی نژاد امریکی ماڈل، اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری کے ساتھ 2022 سے 2024 تک قائم رہنے والی شادی کو وہ ایک جھوٹا توجہ بھٹکانے کا ذریعہ محسوس کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے دو بیٹوں سے دوری کے دکھ سے نبرد آزما ہوسکیں۔ 

برٹنی اسپیئرز کے مطابق ان کے بیٹے شین پریسٹن اور جےڈن جیمز سے اگست 2023 سے نہ فون پر بات کر پائی اور نہ ہی پیغام بھیج پائی تھیں، کیونکہ وہ دونوں اپنے والد کیون فیڈرلائن کے ساتھ ہوائی منتقل ہو گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس دوری سے ٹوٹ کر رہ گئی تھیں اور اکثر روتی یا انکار کی حالت میں رہتی تھیں۔ انھوں نے اس صورتحال کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہم صرف انسان اور بہت نازک ہیں۔ 

بہت دکھی ہونے کے باوجود انکا کہنا تھا کہ بیٹوں سے دوبارہ ملنے کے بعد اب وہ بہتر حالت میں ہیں۔ اب انکی روح کو لگے زخم آہستہ آہستہ مندمل ہو رہے ہیں اور مجھے بھوک بھی لگنے لگی ہے جو کہ صحت مندی اور بحالی کی علامت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید