• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کے شرعی و قانونی اعتبار سے کافر ہونے کی وضاحت

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: قادیانی کن لوگوں کو کہا جاتا ہے؟ قادیانیوں کو قانونی طور پر کب اور کس دفعہ کے تحت غیر مسلم قرار دیا گیا؟

جواب:۔ "قادیانی" سے مراد وہ لوگ ہیں جو نبی آخر الزّماں محمد مصطفیٰ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی ختمِ نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج اور مرتد و زندیق ہیں، یہ عام کافروں سے بھی بدتر ہیں، کیوں کہ قادیانی کفریہ عقائد رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو مسلمان باور کرتے ہیں، اور مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ 

اپنے کفریہ من گھڑت عقائد و نظریات کو باطل تاویلات کے ذریعے اسلام باور کرانا اور اپنے کفر پر اسلام کا نام نہاد لیبل لگا کر عام لوگوں کو گمراہ کرنا اِن کا شیوہ ہے، ایسے شخص کو شریعت کی اصطلاح میں "زندیق" کہتے ہیں، زندیق کا کفر انتہائی درجے کا کفر ہے، پوری ملّتِ اسلامیہ متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافروں کی بد ترین قسم "زندیق" اور "کافر محارب" قرار دیتی ہے۔

قادیانیوں کو پاکستان میں قانونی طور پر غیرمسلم قرار دینے کی مختلف تحریکوں کوششوں اور کاوشوں کے بعد 1974ء کی "تحریک ختم نبوت" کے دوران 7 ستمبر1974ء میں قانونی و آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، جس کے لیے آئین (ترمیم دوم)ایکٹ1974ءکی دفعہ 106 شق نمبر3اور دفعہ260شق نمبر2 پاکستان کی قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور ہوکر نافذ العمل قرار پایا۔