• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ جب کسی چیز (یعنی گاڑی اور مکان) کی خرید و فروخت کی جاتی ہے تو اس کے درمیان ایک ایجنٹ ہوتا ہے اور چیز خریدنے یا بکنے کی صورت میں وہ کمیشن لیتا ہے، بیچنے والے سے بھی اور خریدنے والے سے بھی، کیا کمیشن لینا ا اور دینا جائز ہے؟

جواب:۔ واضح رہے کہ کمیشن ایجنٹ کی دو حیثیتیں ہیں، ایک تو یہ ہےکہ وہ ایسا کمیشن ایجنٹ ہو، جو صرف خریدنے والے یا صرف بیچنے والے کسی ایک کی ترجمانی کرتے ہوئے اس کا وکیل بنتا ہے اور خود اس کی طرف سے عقد کرتا ہے، اس صورت میں وہ صرف اسی سے کمیشن لے سکتا ہے، جس کا وہ وکیل ہو، دوسرے سے نہیں لے سکتا۔

اس کی دوسری حیثیت یہ ہے کہ وہ کسی کا وکیل نہ بنے، بلکہ دونوں جانب یعنی بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں کی خدمات انجام دے اور دونوں کے درمیان رابطہ کرانے کے عمل کی اجرت لے، اس صورت میں دونوں طرف سے کمیشن لینا جائز ہوگا۔