اینٹی کرپشن سندھ کی انوکھی تحقیقات سامنے آگئی، کراچی انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کی تحقیقات کے لیے طلبہ و طالبات کو تفتیش کے نوٹس جاری کردیے۔
طلبا کو آج رات ساڑھے 12 بجے اینٹی کرپشن ویسٹ کے دفتر طلب کرلیا گیا جس پر بچوں کے والدین پریشان ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو کیسے آدھی رات کو اینٹی کرپشن کے دفتر بھیج سکتے ہیں، اعلیٰ حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ انٹر سال 2022 کے نتائج میں تبدیلی کی تحقیقات ڈیڑھ سال سے جاری ہیں۔