وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ بڑھتا رہتا تو خطرہ زیادہ ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ نئے پانی کی آمد میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو پانی داخل ہوچکا اس کی وجہ سے خطرات ہیں، ہوسکتا ہے کچھ علاقوں سے لوگوں کا انخلا کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پانی کی صورتحال دیکھ کر فیصلے کیے جارہے ہیں، شاہدرہ کے مقام پر 85 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر 10 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔