وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا ہے۔ پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔
یہ بات انہوں نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ جہاں ضرورت پڑی پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔