کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج جمعرات 28 اگست کو دن ساڑھے 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ کچہری میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے معزز ججز بھی شرکت کرینگے ۔