• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی خان کی پنجاب حکومت سے کشتیوں کی اپیل

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

مختلف مواقع پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے سیالکوٹ کی عوام کے لیے اپنی آواز بلند کر دی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشی خان نے پنجاب حکومت کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ سیالکوٹ کے لوگوں کے لیے کشتیوں کا نتظام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھی ہیں سیالکوٹ کے لوگ کشتیوں کے لیے اپیل کر رہے ہیں کہ کسی طرح انہیں کشتیاں مہیا کی جائیں، کیونکہ وہاں حالات بہت خراب ہیں۔

اداکارہ و میزبان نے سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا، ’پورے پاکستان، خاص طور پر شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے لوگوں کو اللّٰہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق 26 جون سے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اور سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید