• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح کی بدتمیزی پر نمرہ مہرا لائیو کنسرٹ کے دوران برہم

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کی معروف پلے بیک سنگر نمرہ مہرا شیخوپورہ میں ہونے والے اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی بدتمیزی پر سخت برہم ہوگئیں۔

نمرہ مہرا اپنے دلکش انداز اور سریلی آواز کے باعث شہرت رکھتی ہیں، اسٹیج پر گلوکاری کے دوران اس وقت غصے میں آگئیں جب ایک لڑکا بار بار ان کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ ڈال رہا تھا۔ 

انہوں نے گانا روک کر براہِ راست اس لڑکے کو مخاطب کیا اور سیکیورٹی کو بلا کر کارروائی کا کہا۔

گلوکارہ نے واضح الفاظ میں کہا، ’جو بھی گھٹیا انسان یہ تماشا کر رہا ہے، لیزر لائٹ میری آنکھوں پر ڈال رہا ہے، نکل جاؤ یہاں سے، اگر شو نہیں دیکھنا ہے تو دفع ہوجاؤ یہاں سے، یہ لڑکا کافی دیر سے ہمیں ڈسٹرب کر رہا ہے، سیکیورٹی چیک کریں۔‘

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، بعض مداحوں نے نمرہ مہرا کی حمایت کی تو کسی نے کہا کہ ان کو تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، بیشتر صارفین نے کہا کہ گلوکارہ نے بروقت اور درست اقدام کیا کیونکہ لیزر لائٹ آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نمرہ مہرا اب تک کئی ڈراموں کے او ایس ٹی ریکارڈ کر چکی ہیں جبکہ ان کا مشہور گانا تو صبح دی پاک ہوا ورگا پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں وائرل ہو کر 73 ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید